(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ عائرہ اعوان نے شادی کے لیے انوکھی مگر خوبصورت شرط رکھ دی ہے. اداکارہ نے کہا کوئی بڑی شرط نہیں مجھے پھول پسند ہیں جو مجھے ہفتے میں دو بار پھول دیں گا میں اس سے شادی کر لوںگی.
اداکارہ عائزہ اعوان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں سامعین میں موجود مداح نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ دوست نہیں بنانا چاہتیں اس کی وجہ کیا ہے؟
جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں دوستیاں نبھا نہیں پاتی۔میزبان نے وجہ پوچھی تو اداکارہ نے کہا کہ مجھے اب تک میرے مطلب کے دوست نہیں ملے ہیں، میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے جھوٹے لوگ نہیں پسند ہیں۔
اداکارہ نے جیون ساتھی سے متعلق کہا کہ وہ دراز قد ہونا چاہیے، جھوٹا نہ ہو اور اسے پتا ہو کہ وہ کیا چاہتا ہے، جذباتی طورپراچھا ہونا چاہیے اسے کچھ سمجھانا نہ پڑے۔اگر شوہر غریب بھی ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہے.
