Aj har sort d chok pouncho ga

آج ہر صورت اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچ کر دکھاؤں گا علی امین گنڈا پور

پشاور(ڈیلی پوائنٹ)کے پی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج ہر صورت اسلام آباد کے ڈی چوک میں پہچنا ہے. ہما را احتجاج پر امن ہو گا. عمران خان نے آج احتجاج کرنے کی ہدایت دی ہے مجھ سے کسی نے احتجاج روکنے کی درخواست نہیں کی.
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارا پرامن احتجاج ہے ، تشدد کیا گیا تو ذمہ دار تشدد کرنے والے ہوں گے، ہرصورت ڈی چوک جائیں گے، اکیلا بھی رہ گیا تو تب بھی جاؤں گا۔ منزل ڈی چوک ہے، پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے نکلنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں