لاہور(ڈیلی پوائنٹ)آج کا دن اقبال کی مناسبت سے ان کی یوم پیدائش کو بڑے جوش و خروش اور عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔لاہور کے مزار اقبال پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
ملک بھر میں آج شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 146 یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔
شاعر مشرق کی یوم پیدائش کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان نیوی کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالیے۔
پروقار تقریب میں اسٹیشن کمانڈر نیوی کموڈور ساجد حسین نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔اس کے علاوہ اسٹیشن کمانڈر پاک نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔
ڈاکٹر علامہ اقبال پاکستان کے قومی شاعر اور بانگ درا ،شکوہ جواب شکوہ جیسی بہترین کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔