(ڈیلی پوائنٹ) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کھانے کی دعوت دے دی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کےپی میں امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں ہے، مرکز سے کچھ چاہئے تو میں بات کروں گا، بجلی، پانی، گیس ودیگرمقدمات وفاق کے سامنے رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں تمام سیاسی جماعتوں کوملکرمسائل سےنکلناہوگا، وزیراعلیٰ کے پی کودعوت دیتاہوں،میرےپاس کھانےپرآئیں، گورنرہاؤس میں صوبائی حکومت کےخلاف کوئی سازش نہیں ہورہی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیزیں مل کرحل ہوسکتی ہیں، ہم جھگڑانہیں چاہتے،جھگڑےکیلئےیہ فورم نہیں ہے۔