اللہ بھی معاف کر دیتا فوج بھی معاف کر دیں شیخ رشید

اللہ بھی معاف کر دیتا فوج بھی معاف کر دیں شیخ رشید

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)اللہ بھی معاف کر دیتا فوج بھی معاف کر دیں .عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے فوج سے ایک بار پھر عام معافی کا مطالبہ کر دیا ہے. شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللہ بھی اپنے بندوں کو معاف کردیتا ہے فوج بھی عام معافی کا اعلان کر ے.
جی این این کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے بطور وزیر 5 سال معافی دی، مجھ پر 686 مقدمات ہیں، اگر ایک ایک ہفتہ جرح ہو تو 10 سال ختم نہیں ہوگی، بہتر تھا کہ ہماری 2 ،2 سال جو سزا بنتی ہے وہ دے دیتے تو ہم کاٹ لیتے۔
سابق وزیر نے تنبیہ کی کہ پاکستان کینیا کی طرف جا رہا ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کیا حالات ہیں؟ ملک میں لوگ اس حکومت پر لعنت بھیجتے ہیں، خدا کیلئے یہ اپنی عزت اور ملک بچائیں، ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں، سزا دیں لیکن ملک بچالیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں