(ڈیلی پوائنٹ)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. تیل کی قیمت میں 3فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے. غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 78 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
عالمی گیس قیمت میں بھی 1 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد 2 ڈالر 94 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہورہی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمت میں کتنا ردوبدل ہوتا ہے.