امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت

(ڈیلی پوائنٹ) امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق طیفی بٹ کے بردار نسبتی کا بیٹا بلاول بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کا سرغنہ ہے۔ بلاول کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ بالاج کو قتل کرنے والا شوٹر مظفر طیفی بٹ کا قریبی آدمی تھا۔
طیفی بٹ کے بیٹے تعظیم کی شادی کی تصاویر میں مظفر کی نشاندہی ہوگئی ہے۔ مظفر بطور گن مین طیفی کے بیٹے تعظیم کی شادی میں شریک رہا ہے۔ مظفر کو قتل کی واردات انجام دینے کے فوری بعد گولی مارنے پر تحقیقات مکمل کر لیں گئ ہیں۔ پولیس کے مطابق مظفر کو دانستہ طور پر موقع پر ہی قتل کرایاگیا ہے۔ زیر حراست افراد سے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں