لوئر دیر(ڈیلی پوائنٹ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کوعام انتخابات میں شکست ہو گئی ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کےا میر سراج الحق لوئر دیر 1 سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 6 سے کامیاب نہ ہوسکے۔
این اے 6 لوئر دیر 1 سے آزاد امیدوار محمد بشیر خان نے سراج الحق کو شکست دی۔امیر جماعت اسلامی نے 52545 ووٹ لیے جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بشیر خان نے 76295 ووٹ لیے۔