ameetab bachan ny 2 carore mien dafat rent py dy dia

امیتابھ بچن نے2کروڑ 70 لاکھ میں دفتر کرائے پر دے دیا

نیو دہلی (ڈیلی پوائنٹ)بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن ان دنوں اپنی جائیداد کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنا بنگلہ پرتیکشا اپنی بیٹی شویتا کو منتقل کیا ہے۔ اب خبر ہے کہ بگ بی نے اندھیری میں اپنا لگژری آفس بھی کرائے پر دے دیا ہے۔
خبروں کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی کمرشل پراپرٹی ایک میوزک کمپنی کو کرائے پر دےدی ہے۔ امیتابھ کا دفتر ممبئی کے اوشیوارا علاقے میں ویرا دیسائی روڈ پر واقع لوٹس سگنیچر بلڈنگ میں ہے۔ ان کا دفتر10ہزار180مربع فٹ میں بنایا گیا ہے، صرف سالانہ کرایہ2کروڑ 70لاکھ روپے ہے۔ کرایہ پر دینے کیلئے سیکوریٹی کی رقم ایک کروڑ30لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ امیتابھ کا دفتر لینے والی میوزک کمپنی کا نام وارنر میوزک انڈیا لمیٹڈہے۔ اس میوزک کمپنی نے امیتابھ کا دفتر تقریباً 5سال کے لیے کرائے پر لے رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امیتابھ مارچ 2024ء میں میوزک کمپنی کو قبضہ دے دیں گے۔
دفتر کی بہت سی جگہوں پر سرمایہ کاری کی تھی
امیتابھ بچن نے اس سال اگست میں4 دفاتر خریدے تھے۔ انہوں نے ہر دفتر 7کروڑ 18 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ستمبر2023ء میں سگنیچر بلڈنگ کی۱۱؍ ویں منزل پر کمرشل جگہ اور کئی پارکنگ لاٹ خریدے تھے۔ اس کیلئے امیتابھ بچن نے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی اسٹیمپ ڈیوٹی ادا کی تھی۔
گزشتہ ماہ امیتابھ بچن اپنی جائیداد کے معاملے میں خبروں میں رہے تھے۔ انہوں نے ممبئی میں اپنا پرتکشابنگلہ اپنی بیٹی شویتا نندا بچن کو منتقل کر دیاتھا۔ خبروں میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ امیتابھ جائیداد کی تقسیم کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ایشوریہ ناراض ہیں۔ کام کے تعلق سے بات کریں تو امیتابھ بچن جلد ہی کالکی ۲۸۹۸؍اے ڈی میں نظر آئیں گے۔ اس سے قبل وہ ’اونچائی‘میں نظر آئے تھے۔ حال ہی میں امیتابھ بچن نےکون بنے گا کروڑ پتی 15کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ ان کے کھاتے میں سیکشن84اور ہالی ووڈ فلم دی انٹرن کا ہندی ریمیک بھی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں