America ki Tarikh mein pheli bar ex president ko saza suna di gai

امریکہ میں پہلی بارسابق صدر کو سزا دینے کا فیصلہ

(ڈیلی پوائنٹ)امریکی کی تاریخ میں اہم موڑ اس وقت آیا جب سابق صدر کو عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر سزا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے.غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے سابق صدر امریکی عدالت نے فحش اداکارہ کو رقم کی ادائیگی سے متعلق کیس میں ٹرمپ پر عائد الزامات درست قرار دیتے ہوئے امریکا کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو سزا سنا دی۔
امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی پر سزا سنائی جس کا اعلان جج 11 جولائی کو کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی جیوری نے سزا سنائی، ڈونلڈٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کیے گئے تھے، جیوری نے تمام 34 الزامات کو درست قرار دیا۔
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کیلئے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تھے۔دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سزا سنانے والی جیوری پرتنقیدکرتے ہوئے کہا مجھ پر یہ مقدمہ دھاندلی ہے، میں بالکل بے قصور ہوں۔ یہ مقدمہ میری توہین ہے، معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں