(ڈیلی پوائنٹ) بالی ووڈکےمسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نےفلمی دنیا سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا .انہوں نے کہا اب تو لوگ میرے کپڑوں کا بھی مزاق بناتے ہیں اس لیےادکاری چھوڑنا چاہتا ہوں. حال ہی میں عامر خان نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جس کا پرومو یوٹیوب پر ریلیز ہوگیا ہے۔
انٹرویو کے دوران ریا چکرورتی نے عامر خان سے پوچھا کہ جب آپ آئینہ دیکھتے ہیں تو خود کو دیکھ کر آپ کو لگتا ہے کہ آپ خوبصورت ہیں یا آپ اسٹار ہیں؟اس سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میں خود کو خوبصورت نہیں سمجھتا کیونکہ بالی ووڈ میں کافی سارے پُرکشش لوگ ہیں، شاہ رخ خان، سلمان خان اور ہریتھک روشن تینوں بہت ہینڈسم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ تو میرے کپڑوں کا مذاق اُڑاتے رہتے ہیں کہ یہ پتا نہیں کیا پہن کر آجاتا ہے، میں اب فلمی دُنیا سے الگ ہونا چاہتا ہوں اور اداکاری چھوڑنا چاہتا ہوں۔عامر خان کی بات سُن کر ریا چکرورتی نے کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں اس لیے مجھے ابھی جھوٹ پکڑنے والا ٹیسٹ کرنا پڑے گا۔ جس پر عامر خان نے مسُکراتے ہوئے پُراعتماد انداز میں کہا کہ چلو، آپ کرواؤ ٹیسٹ۔
یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل عامر خان کے بڑے بیٹے جنید خان نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد عامر خان نے انہیں پروڈکشن ہاؤس سنبھالنے کا کہہ دیا ہے کیونکہ وہ اب ریٹائر ہونا چاہتے ہیں۔