پاکستان کی ایک اوراداکارہ بھی میرا اکیڈمی میں شامل؟

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )پاکستانی معروف اداکار اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انگریزی بولنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اداکارہ اُشنا شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ جب بھی کینیڈین انداز میں انگریزی بولتی ہیں تو لوگ اِن پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہیں اوراشنا شاہ کو پاکستانی کی معروف اداکارہ میرا جی کی طرح انگریزی بولنے پرتنقید کانشانہ بنایا جانے لگا۔
اشنا شاہ کے اس حالیہ انٹرویو سے ایک مختصر سا کلپ خوب وائرل ہو گیا ہے جس میں اداکارہ کا مزید بتانا ہے کہ اُن کا بچپن کینیڈا میں گزرا ہے، وہ کینیڈا میں ہی پلی بڑھی ہیں، اس لیے اُن کے انگریزی بولنے کا انداز کینیڈین ہے جسے لوگ جعلی اور بناوٹی قرار دیتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کا اُن کے انگریزی بولنے کے انداز سے متعلق کہنا ہے کہ وہ جان بوجھ کر گوروں جیسے انداز میں بات کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے اپنا انداز اور لہجہ کافی حد تک بہتر کر لیا ہے۔
اس دوران اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ کینیڈین انداز میں انگریزی بولنے پر اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں