لاہور(ڈیلی پوائنٹ) معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار عون چوہدری کی جیت کو مذاق قرار دے دیا۔لاہور کے این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے عون چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا نے الیکشن لڑا تھا جس میں عون چوہدری ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔یہ بھی یاد رہے کہ سلمان اکرم راجا نے الیکشن کے حوالے سے عدالت میں درخواست دی جس پر عدالت نے این اے 128 کے نتائج دینے سے روک دیا ہے.
عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ سلمان اکرم راجا کا ہارنا اور عون چوہدری کا جیتنا الیکشن 2024 کا سب سے بڑا مذاق ہے۔
Winners and losers both need to accept it gracefully.
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) February 9, 2024
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کسی بھی سیاسی جماعت کا نام لیے بغیر کہا کہ فضول کی حرکتیں کرنا بند کریں اور قبول کریں اب عوام آپ کے ہاتھ سے نکل گئی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ہے عوام سلمان اکرم راجا کو ہی چاہتی ہے، یہی حقیقت ہے، اسے تسلیم کریں۔
عفت عمر نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ الیکشن 2024 میں جیتنے والوں اور ہارنے والوں کو خوش اسلوبی کے ساتھ نتائج قبول کرنے کی ضرورت ہے۔