Ap prime minster of action ha soudi wazir

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے شہباز شریف کو “پرائم منسٹر آف ایکشن” قرار دے دیا

ریاض(ڈیلی پوائنٹ)سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد آل فالیح نے وزیراعظم شہباز شریف کو “پرائم منسٹر آف ایکشن” قرار دے دیا۔دورہ سعودی عرب پر موجود وزیر اعظم شہباز شریف سے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر سعودی وزراء نے ملاقاتیں کی ہیں جن میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت کی گئی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں سعودی وزیر سرمایہ کاری ، وزیر خزانہ اور وزیر صنعت شامل تھے۔سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد آل فالیح نے وزیراعظم کو “پرائم منسٹر آف ایکشن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپکی کارکردگی اور کام کرنے کی رفتار سے آگاہ ہیں، آپ پاکستان کے ترقی کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ، آپ کا مشن ہمارا مشن ہے۔
خالد آل فالیح کا کہنا تھا کہ سعودی سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، زراعت ، آئی ٹی اور توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون جاری رہےگا۔
ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرے گا۔سعودی وزیر خزانہ کی جانب سے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے حمایت کا اعادہ کیا گیا اور کہا گیا کہ سعودی عرب نے وژن 2030 سے متعلق اصلاحات کیں اور مشکل فیصلے کیے۔
سعودی وزیرصنعت نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں