آرمی چیف بننے دو 10سال حکومت تمہاری سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے انکشافات

آرمی چیف بننے دو 10سال حکومت تمہاری سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے انکشافات

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)آرمی چیف بننے دو 10سال حکومت تحریک انصاف کی ہو گی.سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے ڈیلی پوائنٹ‌سے خوصی بات کرتے ہوئے بڑے انکشافات کر دیے ہیں.فیاض چوہان نے کہا کہ جنرل فیض حمید کی عمران خان کے ساتھ ڈیل ہوئی تھی.

فیض حمید نے عمران خان کو کہا پریشان مت ہو مجھے آرمی چیف بننے دو ان سیاست دانوں کی خیر نہیں .جنرل باجوہ نے عمران خان کے لیے بہت کچھ کیا مگر آج اس کو گالیاں دیتے ہیں.فیاض چوہان نے انکشاف کیا کہ 2018 کے انتخابات میں مجھے ٹکٹ فوج نے دلوایا اور وزیر بنایا.
بڑے بڑے ولاگرز فوج سے ہدایات لے کر باتیں کرتے تھے آج فوج کے خلاف ہو گئے ہیں.جو عمران خان کو بڑے بڑے مشورے دیتے تھے سختیاں آئی تو بھاگ گئے.

اپنا تبصرہ لکھیں