army cheif sy asp ki molaqat

آرمی چیف کی اے ایس پی شہر بانو سے ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)آرمی چیف کی اے ایس پی شہر بانو سے ملاقات ہو ئی ہے.جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہربانو نقوی نے 26 فروری کو لاہور کے اچھرہ بازار میں مشتعل ہجوم سے ایک خاتون کو بحفاظت نکالا۔
آرمی چیف نے اے ایس پی شہربانو کی ڈیوٹی کے دوران بے لوث لگن اور ایک غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے پر تعریف کی۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کے بعد سے پاکستانی خواتین نے اندرون و بیرونِ ملک خود کو ممتاز کیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ کچھ دن پہلے اچھرہ میں افسوسناک واقعہ ہوا تھا جس میں بہادر اے ایس پی شہر بانو نے ایک خاتون کی جان بچائی تھی.بہادری پر اے ایس پی کو قائد اعظم میڈیل سے بھی نامزد کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں