نیو دہلی(ڈیلی پوائنٹ)بھارت میں پہلی بار آرمی چیف کی مد ت ملازمت میں توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے.بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت 30مئی2024کو ختم ہو رہی تھی.ب وہ 30 جون 2024 کو ریٹائر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل منوج پانڈے کو 30 اپریل 2022 کو سی او اے ایس کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔
جنرل پانڈے کی توسیع تقریباً پانچ دہائیوں کے بعد ہوئی ہے جب اس وقت کی اندرا گاندھی کی قیادت والی حکومت نے پہلی مرتبہ 1970 کی دہائی کے آوائل میں آرمی چیف جنرل جی جی بیور کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔