چیف الیکشن کمشنرپر آرٹیکل6 لگنا چاہیے، پی ٹی آئی کامطالبہ

لاہور( ڈیلی پوائنٹ) قانون توڑنے اور آئین کی خلاف ورزی پر چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، رہنما پی ٹی آئی شوکت بسرا نے کہا ہم الیکشن میں بدترین دھاندلی کے بعد چیف الیکشن کمشنر سردار سکندر حیات کو استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیے۔
اینکر پرسن فرخ شہبازوڑائچ کے پروگرام جواب میں رہنما پی ٹی آئی شوکت بسرا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فل بینچ کے دوتہائی اکثریت کے فیصلے سے ہماری چھینی ہوئی مخصوص نشتیں ہمیں واپس مل گئی ہیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس آ ف پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے کی غلط تشریح کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلے کانشان چھینا تھا۔ الیکشن کمیشن کے اس غلط فیصلے کی وجہ سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنا پڑا۔
پروگرام میں مزید گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے ہم شروع دن سے کہہ رہے تھے کہ الیکشن کمیشن جانبدار فیصلے کررہا ہے۔فارم 47 والی دھاندلی سے جیتی ہوئیں نشتیں واپس کیں جائیں ، سپریم کورٹ کافیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں