ایشیا کپ 2025 فائنل سے قبل ہاردک پانڈیا انجری کے باعث میدان سے باہر جاتے ہوئے

ایشیا کپ فائنل: پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس پر خدشات، بھارتی ٹیم کو بڑے دھچکے کا سامنا

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے سنسنی خیز مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑے دھچکے کا خدشہ ہے۔ بھارتی باؤلنگ کوچ نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما کی فٹنس پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ میچ میں سری لنکا کے خلاف ہاردک پانڈیا نے پہلا اوور کرایا لیکن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔ وہ پوری اننگز کے دوران دوبارہ کھیل میں واپس نہ آسکے، جس پر ٹیم مینجمنٹ پریشان دکھائی دی۔

اسی طرح نوجوان اوپنر ابھیشیک شرما بھی انجری مسائل کا شکار نظر آئے اور سری لنکا کی اننگز کا دوسرا ہاف مکمل طور پر میدان سے باہر بیٹھ کر گزارا۔

بھارتی باؤلنگ کوچ کا کہنا ہے کہ پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی انجریز کا تفصیلی جائزہ آج رات اور کل صبح لیا جائے گا، جس کے بعد ہی یہ فیصلہ ہوگا کہ دونوں کھلاڑی ایشیا کپ کے فائنل میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں۔

بھارتی شائقین کرکٹ اور ٹیم مینجمنٹ کے لیے یہ صورتحال تشویشناک ہے کیونکہ فائنل جیسا اہم میچ دو بڑے کھلاڑیوں کے بغیر کھیلنا ٹیم انڈیا کے لیے مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں