وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیئن انفرا اسٹرکچر بینک کے صدر جن لیکن سے ملاقات

(ڈیلی پوائنٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیئن انفرا اسٹرکچر بینک کے صدر جن لیکن سے ملاقات ہوئی ہے جس میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے بڑا طویل مدتی قرض پروگرام کرنا چاہتا ہے ۔
وزیر خزانہ نے صدر اے آئی آئی بی کو پاکستان کی معاشی صورتحال پر بریف کیا۔ محمد اورنگزیب خزانہ نے کہا کہپاکستان ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کے اقدامات کر رہا یے ۔ خسارے کا شکار سرکاری اداروں میں بہتری حکومت کی ترجیح ہے ۔
توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں ۔ وزیر خزانہ نے 50 کروڑ ڈالرز کی اضافی فنڈنگ پر صدر کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں