اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہندو برادری کو رنگوں کے تہوار ہولی پر مبارکباد دی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہولی برائی کی شکست اورنیکی کی فتح پرخوشی کا تہوار ہے، ہندو برادری کی پاکستان کیلئےخدمات قابل ستائش ہیں، پاکستان تمام مذاہب سےتعلق رکھنے والوں کا خوبصورت گلدستہ ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، آئین سب مل کرملکی ترقی، خوشحالی باہمی اتحاد سے پاکستان کا نام روشن کریں،صدرمملکت
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا ہولی تہوار کےموقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ ہندو برادری کو ہولی کےرنگوں کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمیں معاشرے کی کثیرالنسلی،لسانی،ثقافتی اورمذہبی خصوصیات پر فخرہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئیے ہم یہ دن اپنے اختلافات کو طاقت میں بدلنےکےعزم کے ساتھ منائیں، بہار کی آمد ہم سب کیلئےنئی شروعات، امید اور خوشی لےکر آئے، تہوار کی خوشی منانے والوں کو ہولی مبارک ہو۔