Asishwary sy motliq motnaza bian Cricketer moshkil mein

ایشوریا سےمتعلق متنازعہ بیان کرکٹر عبد الرزاق کومشکل کا سامنا

کراچی(ڈیلی پوائنٹ )بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق متنازعہ بیان پاکستان کے سابق آل راونڈر عبد الرزاق کی جانب سے دیا گیا ہے۔سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس پر لکھا کہ عبدالرزاق کو اس قسم کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کو اس قسم کا مذاق یا موازنہ نہیں کرنا چاہیے تھااورکسی بھی عورت کو اس طرح بے عزت نہیں کیا جا سکتا ہے۔

جس وقت عبدالرزاق نے یہ کمنٹ دیا تھا اس وقت اسٹیج پر ان کے ساتھ سابق کپتان شاہد آفریدی بھی موجود تھے جو اس کمنٹ پر اپنی ہنسی نہیں چھپا سکے تھے۔
شعیب اختر کے خیال میں اسٹیج پر بیٹھے افراد کو اس بیان کی مذمت کرنی چاہیے تھی۔
ایونٹ کے ایک دن بعد جب ایک ٹی وی شو پر شاہد آفریدی سے اس حوالے سےسوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ رزاق کی بات ان کی سمجھ میں نہیں آئی تھی انہیں بعد میں اندازہ ہوا کہ وہ غلط بات پر ہنس گئے۔ شاہد آفریدی کا مؤقف تھا کہ انہیں کلپ دیکھنے کے بعد بہت عجیب لگا اور وہ رزاق سے کہیں گے کہ وہ اس بیان پر معافی مانگیں۔
اسی شو پر موجود سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے بھی اپنے سابق ساتھی کی بات پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ سب کی عزتیں سانجھی ہیں اور اس قسم کی بیان بازی نہیں ہونی چاہیے تھی۔
سابق کپتان محمد یوسف نے بھی ایکس پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے عبدالرزاق کے بیان کو شرمناک قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کو فوری معافی مانگنی چاہیے۔

عبدالرزاق کے بیان پر پاکستان اور بھارتی میڈیا نے ان پر اور ان کے ساتھ ہنسنے والوں پر تنقید کی۔
کرکٹر کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین میں ایک نئی بحث چھِڑ گئی ہے۔ کچھ کے نزدیک اس بیان میں ایسی کوئی غلط بات نہیں ہے اور کچھ کہ رہے ہیں یہ نازیبا بات ہے کسی بھی خاتون کے متعلق ایسا نہیں کہا جاسکتاکہ اس کی اولاد کیسی ہوگئی۔
یاد رہے کہ کرکٹر عبد الرزاق نے ایشوریا کے متعلق بیان دیا تھا کہ اگر کسی کی نیت ہو کہ اشوریا سے نیک بچہ پیدا ہو تو یہ ممکن نہیں ہے۔
ایسے میں عبدالرزاق کے کچھ پرانے بیانات کو بھی شئیر کیا گیا ایک میں وہ اسٹیج کی مشہور ڈانسر دیدار سے اپنی دوستی کا ذکر کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ سابق کرکٹر عبدالرزاق کا شمار پاکستان کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا تھا۔ وہ پاکستان کے لیے 265 ایک روزہ میچز، 46 ٹیسٹ اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
وہ 1999، 2003، 2007 اور 2011 ورلڈ کپ اسکواڈز کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 2009، 2010 اور 2012 ایڈیشنز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں