گجرانوالہ(ڈیلی پوائنٹ) عطاتارڑ نے ایک مزدور کے بیمار بیٹے کا علاج کروانے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی اعزاز سید نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک خبر نشر کی اور کہا کہ حکمرانوں جاگو ایک مزدور جس کا تعلق گجرانوالہ سے نام محمد کاشف ہے اس کے بیٹے کے ٹیومر کا مرض ہے مگر پیسے نہ ہونے کی وجہ سے باپ پریشان ہے کوئی تو اس بچے کی مدد کریں۔
یہ گجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ کا محمد کاشف ہے جو اپنے 13 سالہ پیارے سے بیٹے فرزان کاشف کیساتھ بیٹھا ہے۔فرزان کو ٹیومر ہے اور باپ بیٹے کے علاج کے لیے دھکے کھا کھا کر جوانی میں ہی بوڑھا نظر آنے لگا ہے۔ کاشف محنت مزدوری کرتا ہے کوئی امیر آدمی بھی نہیں۔ حکومت پنجاب اور پنجاب… pic.twitter.com/bSFN4JW1qs
— Azaz Syed (@AzazSyed) November 18, 2023
اس پیغام کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاتارڑ نہ صرف اس مزدور کے گھر گئے بلکہ بیٹے کے سر پر ہاتھ رکھا اور تمام علاج کروانے کا اعلان کیا اس کے علاہ بچے کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرنے کا وعدہ کیا۔
قلعہ دیدار سنگھ میری زمہ داری ہے اور فرائض میں شامل ہے۔ @AzazSyed آپ کی نشاندہی کا شکریہ۔ آج محمد کاشف اور ان کے بیٹے فرزان سے ملاقات کے لیے ان کے گھر حاضر ہوا۔ علاج کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انشاللہ یہ ہمارا بیٹا جلد صحت یاب ہو گا pic.twitter.com/x5s2cvK3Di
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 19, 2023
عطا تارڑ نے سینئر صحافی اعزاز سید کا شکریہ بھی ادا کیا۔ عطا تارڑ کے اس بہترین رویے سے تمام سوشل میڈیا صارفین عطا تارڑ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے لیے دعا کی ۔ لوگ عطا تارڑ کے اس اقدام کو بہترین قرار دے رہے ہیں۔