وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے پاکستان میں آسٹریا کی سفیر اینڈریا وک کی ملاقات

(ڈیلی پوائنٹ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے پاکستان میں آسٹریا کی سفیر اینڈریا وک کی ملاقات ہوئی ہے، جس میںپنجاب کو درپیش تعلیمی چیلنجز، مسائل اور ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم نے آسٹرین سفیر کو تعلیمی اصلاحات کیلئے اٹھائے جانے والے ممکنہ اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ آسٹرین سفیر کی رانا سکندر حیات کے تعلیمی ویژن و اقدامات کی تعریف، تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ وزیر تعلیم  نے کہا کہ آسٹریا کے تعلیمی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پنجاب میں اصلاحات کریں گے۔ آسٹریا 98 فیصد شرح خواندگی کے ساتھ ہمارے لئے ایک ماڈل ملک ہے۔
آسٹریا جیسی ریاستوں کے ساتھ مل کر تعلیمی ترقی کا سفر جلد مکمل کریں گے۔ 

وزیر تعلیم اور اینڈریا وک مابین فنی تعلیم، ٹیچر ٹریننگ اور دیگر چیلنجز سے نبٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق ہوا ہے۔ رانا سکندر حیات اور آسٹرین سفیر مابین شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم ایجوکیشن ریفارمز حوالے سے مختلف نکات پر مشاورت کی گئی ہے۔  پنجاب میں آسٹریا کے تعاون سے مختلف تعلیمی پراجیکٹس کے آغاز پر بھی غور کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب اور آسٹریا مابین طلبہ ایکسچینج پروگرام، آئی ٹی سٹی، ٹیکنیکل پروگرامز کے آغاز پر غور کیا گیا ہے۔ اینڈریا وک نے امتحانات کو شفاف بنانے حوالے سے بھی وزیر تعلیم کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ وزیر تعلیم اور آسٹرین سفیر کے درمیان نصاب کو ٹیکنالوجی اور سکلز سے آراستہ کرنے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں