لاہور(ڈیلی پوائنٹ)صوبائی وزراء کی جانب سے عوام دوست بجٹ بنانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مبارک باد دی گئی ہے۔وزیر مذہبی اقلیتی امور رمیش سنگھ نے عوام دوست بجٹ بنانے پر مریم نواز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے۔
رمیش سنگھ کا کہنا ہے کہ مذہبی اقلیتوں کے لیے 1 ارب 40 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سکھ یاتری 13 اپریل کو واہگہ کے راستے پاکستان پہنچیں گے، خصوصی ٹرین سے سکھ یاتریوں کی گوردواروں کی یاترا آسان ہو جائے گی۔