Awam ko 300 unit free Bijli mily gai

سندھ میں 300 یونٹ تک بجلی مفت دینےکا منصوبہ

(ڈیلی پوائنٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا ہےکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کے وعدے پر سندھ حکومت کام کر رہی ہے۔حیدر آباد میں میڈیا سےگفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ لیبرکارڈ اور کسان کارڈ کا جلد اجرا کرنے جارہے ہیں، اب وزیراعلیٰ نہیں بلکہ ورکر حکومت کرےگا، اب ورکرز تجاویز دیں گے، وہ اسی کے لیے دورے کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے صوبے کے ہر محلے اور ہر گاؤں میں پینےکا صاف پانی پہنچانے کا حکم دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے سندھ میں 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز مل گئے، ایک لاکھ گھر تعمیر ہوچکے ہیں، 6 لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سب کو سرکاری نوکریاں دینا ممکن نہیں ،کاروبار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔ دیگر صوبوں کے موٹرے وے منصوبے سی پیک میں شامل ہوجاتے ہیں، سندھ کے بھی منصوبے سی پیک میں شامل ہونے چاہئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حیرت ہوتی ہےکہ ڈاکوؤں کے بارے میں میڈیا میں بڑھا چڑھا کر بتایا جاتا ہے، سندھ میں امن و امان کی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ فوج کی نگرانی میں کانوائے چل رہا ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں