aiaz sadiq national assembly ky speaker montkhib

سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)راجا پرویز اشرف نے پولنگ کے بعد ووٹنگ کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعداعلان کیاکہ سردار ایاز صادق 199 ووٹ لیکر اسپیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔
اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ایاز صادق ملک عامر ڈوگر کی نشست پر گئے اور ان کے ساتھ مصافحہ کیا، ایاز صادق نے حامد رضا اور عمر ایوب خان سے بھی مصافحہ کیا جبکہ یوسف رضا گیلانی نے پرجوش طریقے سے گلے لگاکر ایازصادق کو مبارکباد دی۔
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر نے اظہار خیال کرنا شروع کیا تو سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شور شرابہ شروع کر دیا، جس پر اسپیکر نے کہا کہ جب آپ لوگ بات کر رہے تھے تو سب نے خاموشی سے سنا، آپ لوگوں کو بھی دوسروں کو خاموشی سے سننا چاہیے۔
سپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،اتحادی جماعتوں کے سپیکر کے عہدے کے امیدوار سردار ایاز صادق تھے سنی اتحاد کونسل کی طرف سے عامر ڈوگرامیدوارتھے،،جبکہ ڈپٹی سپیکر کےلیے اتحادی جماعتوں کے امیدوار غلام مصطفیٰ شاہ ہیں اورسنی اتحاد کونسل نے جنید اکبر کو ڈپٹی سپیکر کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سےجاری رہا۔ موجودہ سپیکر نئے منتخبہونےوالےسپیکرایازصادق سے حلف لیں گے نومنتخب سپیکر پھر اسی طریقہ کار کے مطابق ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کروائیں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں