بابر اعظم ، شاہین آفریدی کی چھٹی ،صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر

لاہور( ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا ہے، وہ دورہ آسٹریلیا میں ریڈ بال سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صاحبزادہ فرحان بنگلہ دیش اے کیخلاف دو چار روزہ میچز میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے، قومی ٹیم بنگلہ دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز آسٹریلیا میں کھیلے گی۔
دوسری جانب سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حنین شاہ انجری کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ قاسم اکرم کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
پاکستان شاہینز ہفتے کی علی الصبح پونے تین بجے براستہ دبئی آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں