نیوزی لینڈ(ڈیلی پوائنٹ)نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا چھکا گراؤنڈ میں بیٹھے ایک شائق کے سر پر جا لگا۔بدھ کے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں مدمقابل تھیں جہاں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی واضح برتری حاصل کی۔
aww such a cutie😩.he was actually feeling bad for that man❤️
Watta a six Babar#NZvPAK #PAKvsNZ #BabarAzam𓃵 pic.twitter.com/QULvI9t0n0— Wajeeha (@itswajeehaa) January 17, 2024
کیویز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے جبکہ قومی ٹیم جواب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے سابق کپتان بابر اعظم نے 58 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
بابر اعظم کی جانب سے مارا گیا چھکا میچ میں دلچسپ واقعےکی وجہ بن گیا جب گیند باؤنڈری لائن کے پار سٹینڈ میں ایک شائق کے سر پر لگی جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گیا۔
خیال رہے کہ متاثرہ شائق کیچ پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔اس واقعہ پر بابر اعظم کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا اور انہوں نے منظر دیکھنے کے بعد فوراً اپنا افسردہ تاثر دیتے ہوئے سر پر رکھ لیا۔
دوسری جانب اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کے رد عمل پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
بابر اعظم کی جانب سے مارا گیا چھکا 69 میٹر کا تھا اور ایک دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ متاثرہ شائق کے پیچھے بیٹھے دوسرے شائق نے کیچ بھی پکڑا۔
یاد رہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو صبح 11 بجے کھیلا جائے گا۔