بابر کی چھٹی،شان ٹیسٹ، شاہین ٹی20کے کپتان مقرر

لاہور)ڈیلی پوائنٹ)بابر اعظم نے تینوں کرکٹ کی تینوں فارمیٹ سے استعفیٰ دے دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا جبکہ مکی آرتھر کی جگہ محمد حفیظ نئے ٹیم ڈائیرکٹر ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوٹئنٹی اور شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو نیا چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام کوچنگ اسٹاف کا پورٹ فولیو تبدیل کردیا ہے جس میں ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی شامل ہیں۔ تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف آنے والی سیریز کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان مناسب وقت پر کرے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر12780 رنز بنائے اور253 وکٹیں حاصل کیں۔وہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکینکل کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔ محمد حفیظ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2017 میں انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں