کراچی(ڈیلی پوائنٹ)بچیوں کی جلدی شادی غربت کی بڑی وجہ ہےیہ کہنا ہے سینئر سیاست دان شرمیلا فاروقی کا جنھوں نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا. نہوں نے کہا کہ دادو میں 45 بچیوں کی کم عمری میں شادی کی خبر کا وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیا ہے۔
شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ سندھ سب سے زیادہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے، سیلاب کی وجہ سے بھی غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ طبی سہولتیں سب سے بہترین سندھ میں ہیں، سندھ میں سب سے زیادہ ووٹ پیپلز پارٹی کو ملتے ہیں۔