بادترععن پاسپہرت کی فعھریسیت جاری

بدترین پاسپورٹ کی فہرست شائع

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو مسلسل چوتھے سال دنیا کا چوتھابدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہےگزشتہ چند سالوں میں اس کی پوزیشن میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
دنیا بھر کے ممالک میں رہائش اور شہریت کے حوالے سے سروسز فراہم کرنے والی لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے دنیا بھر کے 199 پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کی ہے۔
رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ مسلسل تیسرے سال دنیا کا چوتھا ’بدترین‘ پاسپورٹ ہے۔بدترین‘ پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستان سے نیچے صرف 3 ممالک ہیں جن میں شام، عراق اور افغانستان شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستانی پاسپورٹ 34 کے اسکور کے ساتھ 104 ممالک میں سے 101 ویں نمبر پر ہے۔
بدترین پاسپورٹ ہونے کے باوجود اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا کے 34 ممالک میں تمام ضوابط پر پورا اترتے ہوئے ’ویزا آن آرائیول‘ یعنی اس ملک کے ائیرپورٹ پر پہنچ کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ شام کو 29 ممالک، عراق کو 31 ممالک اور افغانستان کو 28 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔
اگرچہ دیگر جنوبی ایشیائی ممالک نے پاکستان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ان کی مجموعی درجہ بندی بدستور کم ہے، بنگلہ دیش 42 ممالک تک بغیر ویزا کے رسائی کے ساتھ 97 ویں نمبر پر ہے۔سری لنکا صرف ایک درجہ ترقی کے ساتھ 96ویں نمبر پر ہے، نیپال 98 ویں نمبر پر ہے۔
جنوبی ایشیا میں صرف بھارت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اور وہ اس فہرست میں بدستور 80ویں نمبر پر ہے اور بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد 62 ممالک میں بغیر پیشگی ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں