اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام 2 فروری تک مکمل ہو جائے گا جب کہ بیلٹ پیپرز کی ڈیلوری کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہو چکا ہے یہ کہنا ہے ترجمان الیکشن کمیشن کا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 8 فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں تیزی سے تکمیل کے مراحل کی طرف گامزن ہیں ۔بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تسلی بخش طریقے سے جاری ہے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تین سرکاری پریسوں میں جاری ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے بعد 16 جنوری سے شروع ہوا تھا۔
اس کے علاوہ سکیورٹی اداروں، آر اوز اور ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کی مدد سے بیلٹ پیپرز کی ڈیلیوری کا کام کیا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ الیکشن شفاف کروانے کے لیے پرعزم ہیں۔