bar waqat election ka mamla

بروقت الیکشن کا معاملہ

اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ) بروقت الیکشن کروانے کا معاملہ چیف الیکشنر کمیشن راجہ سکندر کی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات جاری ہے۔ اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے اہم ملاقات کی جس میں لاہور ہائیکورٹ کے آر او سے متعلق حکمنامے کے بعد عام انتخابات کے معاملے کے حوالے سے پیدا ہونے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی، ملاقات میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجازالاحسن بھی شریک تھے۔ اس کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر چیف جسٹس کی دعوت پر سپریم کورٹ آئے اور انہوں نے ججزکو لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات سے پہلے دو سینئر ججز سے بھی ملاقات کی، چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر سے متعلق سینئر ججز سے مشاورت کی، مشاورت کے بعد اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر کو طلب کیا گیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات کے لیے بیوروکریسی کی خدمات لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔
لاہور ہائیکور ٹ نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا انتخابات کے لیے بیوروکریسی کی خدمات لینے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا جبکہ آج لاہور ہائیکورٹ نے اس معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے جو 18 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
اگر الیکشن کمیشن 17 دسمبر تک باضابطہ طور پر الیکشن کا شیڈول جاری نہیں کرتا تو الیکشن اپنے وقت ہونا ممکن نہیں ہوسکیں گا۔ کیونکہ الیکشن کے54 دن پہلے الیکشن کمیشن کا شیڈول آنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر الیکشن کمیشن17 دسمبر تک الیکشن شیڈول جاری نہیں کرتا تو الیکشن 8 فروری کو ممکن نہیں ہوسکیں گے۔
بروقت الیکشن کو یقینی بنانے کے لیے راجہ سکندر اور چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز کی ملاقات جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کو جلد سماعت کرنے کا حکم دیا جائے گا۔
یاد رہے مولانا فضل الرحمن اور پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کہہ چکے ہیں اگر الیکشن ایک ماہ کے لیے آگے بھی چلے جائیں تو کوئی حرج نہیں مگر سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے کہ الیکشن کسی صورت آگے نہیں جائیں گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں