پشاور(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چئیرمین پی ٹی آئی منتخب ہوگئے ۔
پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کمشنرنیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔عمرایوب خان جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ۔بلوچستان سے منیراحمد بلوچ ، سندھ سے عادل شیخ جبکہ پنجاب سے یاسمین راشد صدر منتخب ہوگئے۔