begum ki sunain falak shabir

پہلے دل کی پھر دماغ کی سنیں ،غور فکر کے بعد پھر بیگم کی سنیں : فلک شبیر

(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان کی معروف اداکارہ، سارہ خان کے شوہر گلوکارفلک شبیر نے شوہروں کو خوش رہنے کے لیے بیگم کی بات مانے کا مشورہ دے ڈالا. فلک شبیر اور سارہ خان نے 2020 میں شادی کی تھی اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام عالیانہ فلک ہے.فلک شبیر سارہ خان سے محبت اور اس کے اظہار کےنت نئے طریقوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصے مقبول ہیں.
فلک شبیر اکثرو بیشتر اہلیہ سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے خوبصورت تحائف دیتے بھی نظر آتے ہیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔حال ہی میں فلک شبیر نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے شوہروں کو خوش رہنے کیلئے ایک نرالا مشورہ دے ڈالا۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا.
’ اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے دل کی سنیں اور پھر دماغ کی سنیں، پھر اچھی طرح غوروفکر کرنے کے بعد وہ کریں جو آپ کی بیگم کہتی ہے‘۔
یاد رہے کہ رواں برس ہی فلک شبیر نے اداکارہ سارہ خان اور بیٹی عالیانہ فلک کو فارم ہاؤس اور مرسڈیز بینز تحفے میں دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں