Behan ki shadi larki ki dance krty mout ho gai

بہن کی پری ویڈنگ تقریب میں رقص کرتی لڑکی کی اچانک موت

(ڈیلی پوائنٹ) شادی کی ایک تقریب میں لڑکی کی اچانک موت واقع ہو گئی.بھارت میں شادی کا گھر لمحے بھر میں ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا، نوجوان لڑکی اپنی بہن کی پری ویڈنگ تقریب میں رقص کرتے ہوئے اچانک گر پڑی اور اس کی موت واقع ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر میرٹھ میں 18 سالہ لڑکی اپنی بہن کی ہلدی (مایوں ) کی تقریب کے دوران ڈانس کررہی تھی کہ اچانک گرکر بےہوش ہوگئی۔رمشا نامی لڑکی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رمشا کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر لڑکی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رمشا کی موت اس کی بہن کی شادی سے دو دن قبل ہوئی۔ اس سانحہ کے بعد دلہن کے اہل خانہ نے سادگی سے دلہن کو رخصت کر دیا۔
خیال رہے کہ بھارتی علاقے مبارکپور میں بھی گزشتہ ماہ اسی نوعیت کا افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا، جب شادی کے موقع پر ڈانس کرتے ہوئے ایک نوجوان چل بسا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں