لاہور(ڈیلی پوائنٹ)واپڈا کی غفلت نے ایک باپ کی زندگی کو اجاڑدیا،بیٹے کی محبت میں باپ نے گھر میں ہی قبر بنا دی.عبدالہادی کے باپ نے اینکر ڈیلی پوائنٹ سے بات کرتے ہوئےکہا کہ پوری سوسائٹی میں کرنٹ آنے کے بعد واپڈاکو فون کرنے کے بعد بھی کسی نے مددنہیں کی.
کرنٹ لگنے سے جب عبدالہادی کی جان چلی گئی توسوسائٹی کے لوگوں نے احتجاج کیے جس پر واپڈا کی ٹیمں آئیں اورکرنٹ کوبندکیا،لیکن ان کی اس غفلت پر ناایس ڈی او نے ایکشن لیا اورنا ہی ایس ایچ او نے انکوائری کی .
گھر میں قبر بنانے کے سوال پر عبدالہادی کے باپ کا کہنا تھا کہ مجھ میں ہمت نہیں تھی کہ میں اپنے بیٹے کو قبرستان میں دفن کرتا اس لیے گھرکے اندر ہی بیٹے کی قبر بنا دی.گھر میں قبر بنانے سے مجھے ایسے لگتا ہے کہ جیسے میرابیٹا میرے پاس ہے