ن لیگ کو بڑا دھچکا، سابق گورنر کاپارٹی چھوڑنے کااعلان

کراچی ( ڈیلی پوائنٹ ) میاں محمد نواز شریف کوپارٹی کی صدارت سنبھالتے ہی پاکستا ن مسلم لیگ ن کےلیے بڑا دھچکا لگا ہے ، سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے مسلم لیگ ن سے تحفظات تھے۔
محمد زبیر نے کہا ہے کہ اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیرباد کہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔
واضح رہے کہ محمد زبیر ماضی میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں