(ڈیلی پوائنٹ)وفاقی حکومت کا بجلی چوری پرافسران و ملازمین کا کڑا احتساب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
لیسکو سمیت دیگرکمپنیوں سےبجلی چوری نہ ہونےپرمبنی سرٹیفکیٹ مانگ لیا گیا۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرز سے لائن مین تک بجلی چوری نہ ہونے کاسرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔
لیسکوچیف شاہد حیدر کو افسران و ملازمین سےسرٹیفکیٹ لینے کا حکم دیدیا گیا۔
سرٹیفکیٹس کی روشنی میں لیسکو چیف کو خود بھی سرٹیفکیٹ دینا ہو گا۔
وزارت پاور ڈویژن کے مطابق غلط بیانی پر افسران وملازمین کونوکری سے برخاست کر دیا جائیگا۔ ٹیمیں کمپنیوں کی رپورٹس کی روشنی میں چیکنگ کریں گی۔