لیسکو کا بجلی چوری اور ریکوری مہم میں ایف آئی اے کو سپیشل ٹاسک

(ڈیلی پوائنٹ) لیسکو میں بجلی چوری اور ریکوری مہم میں ایف آئی اے کو سپیشل ٹاسک دیدیا گیا۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے حکم پر ایف آئی اے کو لیسکو میں بھجوا دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل میاں محمد صابر کو لیسکو میں فرائض انجام دینے کا حکم دے دیا گیا۔ ایف آئی اے بجلی چوری اور ریکوری مہم میں لیسکو کی معاونت کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔ ایف آئی اے مہم کے دوران بجلی چوری میں ملوث افسرن و ملازمین کیخلاف مقدمات درج کرے گی۔
وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی ہدایت پر ایف آئی اے اووربلنگ پر بھی کارروائی کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں