اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بجلی وگیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا، اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
دوران اجلاس وزیرداخلہ نے بجلی وگیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے،کریک ڈاؤن کےلئےاسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کوخصوصی ٹاسک دے دیا۔وزیر داخلہ نےبجلی وگیس چوری میں ملوث افراد کےخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی،ایف آئی اے نےوزیرداخلہ کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کردی،بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہنڈی حوالہ کےخلاف کارروائی سےروپےکی قدر میں بہتری آئی۔
اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئےوزیرداخلہ نےکہاسانحہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا،انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصرکےخلاف کارروائی کویقینی بنایا جائے،وزیرداخلہ نےہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف گھیر اتنگ کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر داخلہ نے زیر التوا پرموشن کیسز کو بھی جلد نمٹانے کی ہدایت کردی،ایک ماہ کی مقررہ مدت میں زیرالتوا پرموشن کیسزکونمٹایا جائے۔