بجلی صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی

(ڈیلی پوائنٹ) بجلی صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئ۔ بجلی صارفین پر967 ارب روپےکا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئی۔ آئندہ مالی سال کیلئے 6سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی درخواستیں نیپرا میں جمع کروا دی گئی۔ درخواستیں مالی سال 2024-25 کی ریونیو ضروریات کی مد میں دائر کی گئیں ہیں۔
نیپرا بجلی کمپنیوں کی درخواستوں پر 2 اپریل کو سماعت کرے گی۔ گیپکو کی 376 ارب اور میپکو کی 160 ارب روپے وصولی کی درخواست کی ہے۔ کیسکو 236 ارب اور ٹیسکو نے 92 ارب وصولی کی درخواست کردی۔ جبکہ پیسکو نے67 ارب اورسیپکو نے35 ارب 70 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کردی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں