بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کے لیے ہوجائیں تیار

(ڈیلی پوائنٹ) کراچی والے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کے لیے ہوجائیں تیار،کے الیکٹرک نے7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ18.86 روپے کا اضافہ مانگ لیا۔ کے الیکٹرک کی ایک ساتھ9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع ہے۔

کے الیکٹرک نےجولائی2023 تا مارچ2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی ہے۔ کے الیکٹرک نے نیپرا میں دائر 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگا ہے۔ کے الیکٹرک نے 2 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی درخواست کی ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواست کے مطابق 7ماہ کا اضافہ فی یونٹ18.86 روپے بنتا ہے۔ دو ماہ کیلئے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست کی گئی ہے۔ دو ماہ کی کمی کو منہا کرکے مجموعی اضافہ فی یونٹ18.57 روپے بنے گا۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں