bilal saeed gusy m a gye

گلوکار بلال سعید غصے میں آگئے مائیک دے مارا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کے مقبول گلوکار بلال سعید نے لائیو کنسرٹ کے دوران غصے میں مداحوں کو مائیک دے مارا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بلال سعید کو اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
لاہور کے ایک کنسرٹ میں بلال سعید اپنے پرانے گانے ’کو کو تو میری جانا‘ گاتے ہوئے وہاں پر موجود اپنے مداحوں کوسنا کر محظوظ کر رہے تھے۔


پرفارمنس کے دوران گلوکارکو اچانک غصہ آیاانہوں نے ہاتھ میں موجود مائیک آڈینس کی طرف پھینک دیا اور اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔
تاہم گلوکار کے غصے کی وجہ سامنے نہ آسکی۔ امکان یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بلال سعید کو وہاں پر موجود مداح کی کسی حرکت پر غصہ آیا۔
بلال سعید کو ان کے مقبول گانوں ’بارہ سال‘، ’سرور‘، ’ لمبیاں جدائیاں’ اور ’باری‘ کے سبب پاکستان اور بھارت دونوں ہی ممالک میں پسند کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں