Body detox kya hota ha

باڈی ڈیٹاکس کو کہتے ہیں ؟

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)برطانیہ کی نیوٹریشنسٹ ٹی سی کالیس کہتی ہیں کہ باڈی ڈیٹاکسنگ جیسا کچھ نہیں ہوتا ہے۔ خالی پیٹ رہ کر باڈی ڈیٹاکس کرنا ویلنس انڈسٹری کا پھیلایا مفروضہ ہے۔ جگر اور گردے جسم کی صفائی کے لئے کافی ہیں۔ البتہ اچھی صحت کیلئے غذائیت سے بھرپور خوراک لیں۔ ان باتوں کا خیال رکھیں
پچھلے 3سال سے ویلنس انڈسٹری تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ لوگ اپنی صحت کی جانب خاص توجہ دے رہے ہیں۔
اپنی فٹنس کی جانب خاص توجہ دینے کے چکر میں وہ اپنی صحت کو بگاڑ رہے ہیں۔ باڈی ڈیٹاکسنگ کیلئے کئی گھنٹے خالی پیٹ رہتے ہیں۔
باڈی ڈیٹاکسنگ سے جسم کو فائدے کے بجائے نقصانات ہوتے ہیں۔ ڈیٹاکسنگ سے جسم کے کئی اعضا ناکارہ ہو جاتے ہیں۔
بہت زیادہ ورزش کرنا بھی صحت کیلئے نقصاندہ ہوتا ہے۔ دراصل بہت زیادہ ورزش کرنے سے گردے ناکارہ ہوسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق جسم کا ڈیٹاکس جگر، گردے، پھیپھڑے، غذا اور نظام ہضم ہیں۔ ان کی مدد سے جسم ازخود اپنی صفائی کرتا ہے۔
ہماری آنتوں میں فائدہ مند بیکٹیریا ہوتے ہیں جو بیماری سے لڑنے اور اعضا کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتے ہیں۔باڈی ڈیٹاکسنگ کی وجہ سے جسم کے اچھے اور خراب بیکٹیریا کا توازن بگڑ جاتا ہے جس سے فائدے کی جگہ نقصان زیادہ ہوتا ہے۔
7 سے 8 گھنٹہ سونے اور متوازن غذا کھانے سے جسم کا ڈیٹاکس سسٹم مضبوط ہوتا ہے۔ لہٰذا مناسب نیند لیں اور صحت بخش کھائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں