اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)برطانیہ کی حکومت نے پاکستانیوں کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی، ویزے کا حصول اب آسان ہو گیا۔
برطانوی وزارت داخلہ کے ترجمان سائمن ریڈ لے نے کہا ہے کہ پاکستانیون کیلئے ویزا کے نظام کو مکمل پر آن لائن کر رہے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ سے برطانوی وزارت داخلہ کے وفد نے ملاقات کی، سائمن ریڈلے کی سربراہی میں ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ملزمان کی حوالگی کے معاہدوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور برطانیہ میں جعلی جامعات، اسٹوڈنٹ ویزا پر غیرقانونی مقیم افراد کی حوصلہ شکنی پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر سائمن ریڈ لے نے کہا کہ ہم پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کے نظام کو مکمل طور پر آن لائن کرنے جارہے ہیں، ویزا کے نظام کو آن لائن کرنے سے آسانیاں پیدا ہو نگی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی محکمہ خارجہ نے تمام نان امیگرنٹ ویزا انٹرویو کی چھوٹ کیلئے پیشگی شرائط میں تبدیلیاں کر دیں ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے تمام نان امیگرنٹ ویزا انٹرویو کی چھوٹ کے لیے پیشگی شرائط میں تبدیلیاں کی ہیں اور نئی تبدیلیوں کے ساتھ، اب درخواست دہندگان انٹرویو کے لیے حاضر ہوئے بغیر سٹڈی اور وزٹ ویزا حاصل کر سکیں گے۔