اسلاموفوبیا کے سبب مسلمان برطانیہ چھوڑنے لگے، ناز شاہ

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا بڑھنے کے سبب برطانوی مسلمان ملک چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں۔
اسلاموفوبیا پر بحث میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ناز شاہ کا کہنا تھا کہ مسلمان برطانیہ میں اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ چھوڑنے کی استطاعت رکھنے والے ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔
ناز شاہ نے مزید کہا کہ حکومتی اعداد و شمار مسلمانوں پر حملوں کے گواہ ہیں، مگر حکومت اسلاموفوبیا کو تسلیم کرنے کو بھی تیار نہیں۔اس موقع پر رکن پارلیمنٹ افضل خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ کی اسلاموفوبیا سے متعلق تجویز کردہ تعریف اپنائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں