Bushra bibi siasat main nahi ay gai

بشریٰ بی بی کسی صورت سیاست میں قدم نہیں رکھے گی عمران خان

راولپنڈی(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بشریٰ بی بی کی سیاست میں‌انٹری سے متعلق بیان جاری کر دیا ہے. اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا عمران خان نےمطالبہ کیا ہے کہ نیب کے بیان کے بعد چیئرمین نیب اور تفتیشی افسراستعفیٰ دیں۔
بانی پی ٹی آئی کا جھوٹے مقدمہ میں ٹرائل کیا گیا، ہم ریفرنس کو ریمانڈ بیک کرنے کو نہیں مانیں گے.بشریٰ بی بی کی سیاست میں انٹری سے متعلق سوال پر فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی سیاست میں حصہ نہیں لے رہیں اور نہ حصہ لیں گی.
بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پارٹی رہنماؤں تک پہنچانا تھا.یاد رہے اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ بشریٰ بی بی باقاعدہ سیاست میں انٹری دینے لگی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں