Bushra insari ki zindagi ka sub say bara dukh kia hai?

معروف ادکارہ و گلوکارہ بشری انصاری کی زندگی کا سب سے بڑادکھ کیا ؟

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کی معروف ادکارہ اور گلوکارہ بشری انصاری نےایک پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کے سب سے بڑے دکھ اور پچھتاؤے کےمتعلق بات کی.میزبان نے سوال کیاکہ ان کی زندگی کا سب سے بڑادکھ کیاہےجس کے جواب میں بشریٰ انصاری نے کہا ان کی بہن سنبل کااس دنیا سے چلے جانا ان کی زندگی کا سب سے بڑا دکھ ہے میں ان کو بہت یاد کرتی ہوں .
بہن کا ذکر کرتے ہوئے بشریٰ انصاری آبدیدہ ہوں گئی کہا کہ ان کا دکھ میرے زہن سے کبھی نہیں جاتا جب کبھی بھی ان کا ذکر میرے سامنے ہو تاہے تو میں دکھی ہوجاتی ہوں.
اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میں بہت حقیقت پسند خاتون ہوں، میں ایسی خواہشات ہی نہیں رکھتی ہوں جو کہ پوری نہ ہو سکیں۔بشری انصاری نے زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے بارے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بار لاہور میں میرا ریڈیو سٹیشن جانا ہوا، میری ملاقات نامور گلوکار و موسیقار، استاد نزر حسین صاحب سے ہوئی۔
انہوں نے مجھے گانے کی آفر کی مگر میں نے قبول نہیں کی، مجھے یہ پچھتاوا ہے، مجھے وہ پیشکش قبول کر لینی چاہیے تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں